پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو لیگ کے پاکستان میں انعقاد پر تحفظات سے آگاہ کیا، ملاقات میں پی ایس 5 کے تمام میچز پاکستان میں کروانے پر اتفاق کیا گیا۔
پی ایس ایل فائیو کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے،افتتاحی تقریب کراچی جبکہ فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز ہے ڈرافٹ کے مطابق 13 میچز لاہور، 9 میچز کراچی ، 8 میچز راولپنڈی اور4 میچز ملتان میں کرانے کی تجویز ہے۔
لاہور میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے فرنچائز مالکان کو کھانے پر مدعو کیا اور اس موقع پر پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے درمیان پی ایس ایل کے معاملات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے، غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے لیے بورڈ حکام بریفنگ دیں گے۔غیرملکی کھلاڑیوں کو بورڈ حکام کے ساتھ فرنچائز نمائندے بھی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائیں گے، پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس کی تاریخ کا اعلان جلد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پی ایس ایل فائیو کرانے کیلئے پی سی بی اور تمام فرنچائزز ایک پیج پرہیں, پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ نومبر اور ٹورنامنٹ کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔
پی ایس ایل کے روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان سیزن فائیو کے افتتاحی میچ اور مقام پر غور بھی شروع کردیا گیا ہے۔