پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ فہرست جاری کردی جس کے مطابق سرفراز احمد اور بابر اعظم کو اے کیٹگری دی گئ،محمد عامر ‘اے’ سے ‘سی’ کیٹیگری میں آگے
ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے باعث حسن علی اور فخر زمان کی کیٹگریز میں تنزلی ہوئی جس کے بعد دونوں بی سے سی کیٹگری میں آگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ریڈبال کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کپتان سرفراز احمد، مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم اور لیگ اسپینر یاسر شاہ کو اے کیٹگری میں شامل کیا گیا۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی تقرری کے بعد اگر سلیکٹرز چاہیں گے تو کسی بھی کھلاڑی کو فہرست میں شامل کرلیا جائے گا جبکہ کیٹگری میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے, پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اس وقت زیادہ توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے کیونکہ آنے والے سیزن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف مجموعی طور پر 6 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔
فاسٹ بولر جنید خان اور فہیم اشرف بھی نئے کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔وہاب ریاض، امام الحق اور حارث سہیل ’سی‘ سے ’بی‘ کیٹگری میں آئے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی گذشتہ سال ’ای‘ کیٹگری میں تھے لیکن اس سال اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت وہ ’بی‘ کیٹگری میں شامل کیے گئے ہیں۔
آصف علی، بلال آصف، حسین طلعت، میر حمزہ، محمد نواز، سعد علی، صاحبزادہ فرحان، راحت علی، رومان رئیس، عمید آصف اور عثمان صلاح الدین کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔
کنٹریکٹ حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں میں آصف علی، بلال آصف، حسین طلعت، میر حمزہ، محمد نواز، سعد علی، صاحبزادہ فرحان، راحت علی، رومان رئیس، عمید آصف اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان اور فہیم اشرف کو کسی بھی کیٹگری میں شامل نہیں کیا گیا۔
نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں جو کھلاڑی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں ان میں سب سے اہم نام فاسٹ بولر محمد عامر کا ہے،گذشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں وہ اے کیٹگری میں شامل تھے لیکن اب انہیں سی کیٹگری دی گئی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ محمد عامر نے پچھلے دنوں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے خود کو لمیٹڈ اوورز کی کرکٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے