امریکی اخبار
امریکی اخبارنیورک ٹائمزنے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکومودی نےہندو نیشنل ازم اوربرتری کیلئےمنتخب کیا، مودی،بی جےپی مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی میں اکثریت چاہتی ہے اور اکثریت کےبعدآرٹیکل370ختم کرنےکوقانونی کیاجائے گا۔ امریکی اخبار کے مطابق آرٹیکل370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔
اس سےقبل بھی نیویارک ٹائمزنےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا بھارت کاکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرناخطرناک ہے، اقدام سے خون خرابے کا خدشہ ہے،پاکستان سےکشیدگی بڑھے گی۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارت کومعلوم تھا اس کا اقدام آگ لگانے والا ہے، خصوصی درجہ ختم کرنے سے پہلے بھارت نےہزاروں فوجی کشمیربجھوائے، اقدام سےمقبوضہ کشمیرکی مزاحمت کی تحریک میں تیزی آئے گی۔
امریکی اخبار نے مزید کہا تھا کہ کشمیرسےمتعلق ترمیم بھارتی سپریم کورٹ میں ختم ہونےکاامکان ہے، عالمی طاقتیں بھارتی اقدام سے خطے میں ممکنہ بحران روکنے پر اثر رسوخ استعمال کریں۔
امریکی وزارت خارجہ کی بھارت کو تنبیہ
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔
مورگن آرٹگس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے۔