مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ نے 24سے زائد حریت کارکنوں کو گرفتار کر کے سرینگر سے آگرہ منتقل کردیا

 

 

کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق گرفتارحریت کارکنوں کوبھارتی فضائیہ کےخصوصی طیارےمیں اترپردیش منتقل کرکےآگرہ سینٹرل جیل میں نظربند کردیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کارکنوں کو ممکنہ طورپر پتھراؤ میں ملوث قراردیکرمقبوضہ کشمیرسےباہر منتقل کردیاگیا ہے۔

 

بھارت میں نریندرمودی کی فرقہ پرست حکومت نے پیر کو دفعہ 370جس کے تحت جموں وکشمیر کوخصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی کے اعلان سے قبل مقبوضہ کشمیر کا مکمل طور پر فوجی محاصرے کرلیا تھا جبکہ 4 اگست سے مسلسل پابندیاں اور کرفیو نافذ ہے جبکہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد کو بھی مقبوضہ علاقے میں تعینات کیاگیا ہے۔

ادھر بھارتی نیشنل کانگرس کے رکن پارلیمنٹ اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد اور کشمیر میں کانگرس کے سربراہ غلام احمد میر کودونوں رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سری نگر ائیر پورٹ پر حراست میں لےکر واپس نئی دلی منتقل کردیا گیا۔ بھارتی حکام کو تشویش ہےکہ سیاسی رہنماؤں کوکشمیریوں تک رسائی دینے سے خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو جائے گی جہاں پہلے سے ہی سخت کرفیو اور دیگر پابندیاں عائد ہیں۔

Share This Article

تازه ترین