تنزانیہ کے سرکاری ٹی وی کے مطابق آئل ٹینکر میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت دارالسلام سے 175 کلو میٹر دور مغرب میں موروگورو کے علاقے میں اییک انتہائی مصروف سڑک پر پیش آیا،حکومتی ترجمان کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے 8 بجے پیش آیا۔
مقامی کمشنرکا کہنا ہےکہ تیز رفتار آئل ٹینکرایک بائیک ٹیکسی کو بچاتے ہوئےڈرائیورکےقابو سےباہرہوگیا اورالٹ گیا، ایسےمیں وہاں موجود تقریبا ڈیڑھ سو سے 2 سو کے قریب افراد نےاس میں سے آئل بہتا دیکھا توبالٹیوں اوربوتلوں میں آئل جمع کرنا شروع کردیا اسی دوران آئل ٹینکر ایک دھماکہ سے پھٹ گیا۔
حکومتی ترجمان حسن عباس نے اپنے بیان میں آئل ٹینکر حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اب تک یہی اطلاعات ہیں کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد ان افراد کی ہےجو آئل جمع کررہے تھے انھوں نے واقعہ میں کسی تخریب کاری کے امکان کو بھی رد کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ حادثہ کےبعد امدادی کارروائیاں سہ پہر 3 بجے تک جاری رہیں زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ علاقہ کو بھی صاف کردیا گیا ہے،موروگورو تنزانیہ کا سابق دارالحکومت اور انتہائی مصروف شہر ہے جہاں امپورٹ ایکسپورٹ کے سسلسلے میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت رہتی ہے۔