چین میں آنے والے لیکیما طوفان کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 16 افراد بھی لاپتا ہوگئے جب کہ طوفان کے نتیجے میں وینلنگ شہر میں شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، چین کے مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ طوفان کے نتیجے میں 187 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، لینڈسلائیڈنگ سے وینزو شہر میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہ کن لینڈسلائیڈنگ ہوئی،طوفان کے شنگھائی شہر سے بھی ٹکرانے کےامکانات ہیں جس کے باعث خطرناک سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ طوفانی ہواؤں سے تقریباً 27 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوچکی ہے جس میں اضافے کا خدشہ ہے۔
چین میں یہ سال کا نواں طوفان ہے اور یہ کئی سالوں کے دوران اسے ایک طاقتور ترین طوفان قرار دیا جارہا ہے۔
لیکیما طوفان کے باعث متعدد درخت زمین سے اکھڑ گئے اور کئی علاقے بجلی سے بھی محروم ہوگئےجب کہ طوفان میں پھنسےافراد کو نکالنےکیلئےایمرجنسی ٹیمیں تشکی دی جاچکی ہیں،میڈیا رپورٹس کےمطابق حکام نےایک ہزارسےزائد پروازیں اورٹرینیں منسوخ کردی ہیں،طوفان کے باعث شنگھائی شہر میں رہنے والے ڈھائی لاکھ افراد سمیت ژی جیانگ صوبے سے 8 لاکھ افراد کی نقل مکانی کرائی جارہی ہے۔