پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس 3 بجے کے بجائے شام 6:30 بجے اور پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے کے بجائے رات 11 بجے روانہ ہوگی۔

فیصل آباد اور لاہور جانے کیلئے قراقرم ایکسپریس 3:30 بجے کے بجائے رات 10:15 بجے جبکہ ملت ایکسپریس 5 بجے کے بجائے 12:30 بجے روانہ ہوگی۔

ملتان، فیصل آباد اور لاہور جانے کیلئے شاھ حسین ایکسپریس 7 بجے کے بجائے رات 2:45 جبکہ ملتان اور لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس 4:30 کے بجائے رات 2:30  بجے روانہ ہوگی۔

ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈٰی جانے والی پاکستان ایکسپریس 1 بجے کے بجائے رات 8:45 بجے روانہ ہوگی۔

لاہور اور سیالکوٹ جانے کیلئے علامہ اقبال ایکسپرس دوپہر 2 بجے کے بجائے رات 7 بجے روانہ ہوگی۔

لاہور اور مارگلہ جانے کیلئے گرین لائن ایکسپریس رات 10 بجے کے بجائے 11:15 بجے روانہ کی جائے گی۔ راولپنڈی جانے کیلئے تیزگام ایکسپریس 5:30 کے بجائے 7:15 بجے روانہ ہوگی۔

اسکے علاوہ مہران ایکسپریس 3:55 کے بجائے شام 6:45 بجے، بہاوالدین زکریا ایکسپریس 5:30 کے بجائے رات 8 بجے اور بولان میل 6 بجے کے بجائے رات 7:30 بجے روانہ ہوگی۔

ریلوے ترجمان کے مطابق کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے ریلوے انکوائری 117-021 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے