سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کراچی میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے منتخب ارکان اسمبلی عوام کو ہرممکن مدد فراہم کریں، وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے خصوصی پیکج جلد لانے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ شہرقائد میں سہولتوں کی فراہمی پر جامع پیکج کا ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کو عید پر اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دہائیوں سے نظرانداز کراچی میں عوام کو درپیش مسائل کا حل نکالا جائے گا۔
یاد رہے کہ شہر قائد میں 9 اگست سے شروع ہونے والی بارشیں 2 دن تک مسلسل وقفے وقفے سے جاری رہیں جس کے نتیجے میں شہر کی تمام سڑکیں اور گلیاں زیر آب آگئیں کئی مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہوگیا ، کے الیکٹرک کی نااہلی سے کرنٹ لگنے سے 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے محروم ہے۔ شہر کی سورتحال یہ ہے کہ سندھ حکومت پیپلز پارٹی، شہری حکومت متحدہ قومی موومنٹ اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی اکثریت کا تعلق تحریک انصاف سے ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ٹرینڈ مقبول ہورہا ہے کہ ” کراچی سب کا لیکن کراچی کا کوئی نہیں”
I have directed all MNAs/MPAs of Karachi to be in their constituencies throughout Eid & Independence Day holidays & provide all assistance to the ppl. The Federal Govt is drafting a comprehensive package to end the decades of neglect & suffering of the ppl of this gt metropolis.