پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےلائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور باغ سیکٹرمیں جوانوں کےساتھ عیدکی نمازادا کی،بعد میں گفتگو کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کے بحران کے حل کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، مسئلہ کشمیر کا ہر ممکن طور پر حل چاہتے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کشمیر کی صورت حال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت عالمی توجہ کو ایل او سی، پاکستان کی طرف موڑنا چاہتا ہے، بھارت کو کشمیر میں ظلم سے توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 

 

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارا دین امن کا درس دیتا ہے، ۔ہم سچ کے لیے کھڑے ہیں اور قربانیاں دیتے رہیں گے،تاہم سچ کیلئے استقامت اور قربانی بھی سکھاتا ہے،کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انشا اللہ کتنا ہی وقت لگے، مشکلات آئیں چیلنج کا مل کر سامنا کریں گے،پاک فوج عیدِ قرباں جموں و کشمیر کے باسیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت، مسئلہ کشمیر پر دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے،بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں کیے سنگین جرائم کی پردہ پوشی نہیں کرنے دیں گے۔

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے