میڈیا کے نام اپنے پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول کشمیر کے لئے جدوجہد کو ابو، پھوپھو بچاؤ مہم سے نہ جوڑیں، بلاول جان لیں، سندھ میں ان کی کرپشن کی داستانیں عام ہیں، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سندھ کی فکر کرے، مسئلہ کشمیر کو سیاست کی نذرنہ کیا جائے ۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سندھ کی فکر کرے، معاشی محاذ پر ڈکیتیاں، چوریاں ہوئیں، این آراو ناممکن ہے، فریال تالپور کے اکاؤنٹ کاسورس کیا ہے، کون فائدہ اٹھاتا رہا، سب سامنے آئے گا، کشمیر کےمسئلےکو کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیں گے، نئے پاکستان میں قانون سب کےلئے یکساں ہے، کسی صورت اپنےمفادات کیلئےقومی مفادپرسمجھوتہ نہیں کریں گے.
معاون خصوصی برائے اطلاعات نےکہا کہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کی ساتھ کھڑے ہونا حکومت کا عزم ہے،کشمیریوں کا محاذ ہمارے دل کےقریب ہے،کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اصولی مؤقف پرقائمرہیں گے،بھارت طاقت سےکشمیریوں کاجذبہ حریت نہیں دبا سکتا، چین نے بھی ہندوستان کے مؤقف کو مسترد کردیا ہے.