تفصیلات کے مطابق بھارت کی مقبوضہ کشمیر کے مظالم سے توجہ ہٹانےکی سازش بے نقاب ہوگئی.حکومتی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج اپنے علاقےمیں ایک جعلی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، اس جعلی کارروائی کو بعد ازاں لائن آف کنٹرول کے اس پار آپریشن قرار دیا جائے گا.

 

سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جعلی جھڑپ کا ڈراما رچائے گی، پھر بھارتی فوج کی طرف جوابی کارروائی کا ڈراما رچایا جائے گا۔

 

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج ایل او سی پر خودساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، اس مکروہ منصوبے کے لیے پاکستانی جھنڈوں کے ساتھ جعلی چیک پوسٹ بھی بھارتی علاقے میں بنائی گئی ہے.بھارتی فوج نے اپنے علاقےمیں جعلی چیک پوسٹ پر پاکستانی جھنڈے لہرائے، اس عمل کا مقصد بھارتی چال کا مقصدمودی کےخلاف عالمی ردعمل پرپردہ ڈالنا ہے.

 

خیال رہے کہ بھارت نے غیر قانونی، غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کر دی ہے. مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کو ختم کرتے ہوئے کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا. البتہ ہزاروں کشمیروں نے کرفیو کے باوجود بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اس عمل کو یکسر رد کر دیا ہے.

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے