پاک فوج کے سربراہ کا مسئلہ کشمیر اور بھارتی اقدام کے خلاف یوم آزادی ویوم یکجہتی کشمیر پر بڑٰا بیان آگیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،  چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

 

افواج پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ جب 1947 میں کاغذ کا ایک غیر قانونی ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہ کر سکا، تو آرٹیکل 370 اور اس کا خاتمہ کیا چیز ہے، موجودہ دور یا مستقبل میں بھی کوئی غیر قانونی قدم کشمیر کی حیثیت کسی صورت تبدیل نہیں کر سکتا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور ادراک ہے، پاک فوج کشمیر کاز کے لیے قومی ذمے داری نبھانے کو مکمل تیار ہے،

 

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہم کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

 

مظفر آباد آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بھی واضح کہا تھا کہ میں مودی کوپیغام دیتا ہوں، آپ ایکشن لیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ سیاسی قیادت کے بعد عسکری قیادت کا دوٹوک اعلان اور عزم موجودہ صورتحال میں بھارت کے کسی بھی مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے نہایت اہم قرار دیا جارہا ہے۔

 

 

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے