پاکستان کے یوم آزادی پرخیبرپختونخواہ کے علاقے لنڈی کوتل میں طویل ترین قومی پرچم تیار کیا گیا، لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے پرچم کو سروں پر بلند کر کےمارچ کیا۔یہ قومی پرچم 3 ہزار 600 فٹ طویل ہے،جب کہ اس کی چوڑائی 34 فٹ اور وزن 24 من ہے۔ اس طویل ترین قومی پرچم کی تیاری پر 9 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، جھنڈے کو خیبرسے میچنی پوسٹ تک لے جانے کے لیے ایک ہزاررضاکاروں نے حصہ لیا۔

رضا کاروں کا تعلق اسکولوں اور کالجز سے تھا، طلبہ کے ساتھ مقامی افراد نے بھی اس میں حصہ لیا، یہ پرچم مقامی شہری نے تیار کرایا۔

 

 

ملک بھر میں یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر بھی منایا جارہا ہے، خیبرپختونکواہ کے قبائلی علاقے میں وطن سے محبت کا اس منفرد انداز سے اظہار قوم کی اپنے وطن سے عقیدت ومحبت کا مظہر ہے۔ اس سے قبل 2017 میں بلوچ لیڈر نوابزادہ سراج رئیسانی نے مستونگ کے علاقے میں طویل ترین قومی پرچم تیار کیا تھا

 

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے