صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ان 41 شخصیات کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہےجنہوں نے پاکستان کیلئےنمایاں خدمات انجام دی ہیں، ایوارڈ دینے کی تقریب 23 مارچ 2020 کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق چین کی 2شخصیات سونگ تاؤ اور زونگ شون کو ہلال پاکستان دیاجائے گا اور متحدہ عرب امارات کے شیخ منصور بن زاید النہیان کو بھی ہلال پاکستان سے نوازا جائے گا۔

 

سرکاری اعلامیئے کے مطابق امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن کو بھی ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا جائے گا، چین کے ژوبیگ اور امریکا کے نجیب اللہ غوری کو پاکستان کے لیے خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا جب کہ چیک ریبپلک کے پاول بیم کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔

 

میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کو پبلک سروس اور نیشنل سیکیورٹی پر، خلیق داد خان کو الیکٹرانکس، قاری صداقت علی، مفتی محمد تقی عثمانی اورعلامہ رضی جعفر نقوی کو پبلک سروس پر ہلال امتیاز دیا جائےگا،ضیاء آفتاب کو انجینئرنگ الیکٹرانکس، صفدر معاویہ کوانجینئرنگ میکنیکل، ریحان ماجد کو انجینئرنگ میکینکل ایرواسپیس، ڈاکٹر رضوان حسین سائنس کیمسٹری، عبدالقیوم کوانجینئرنگ میکینکل اور محمد الیاس کو انجینئرنگ مائنز پر ہلال امتیاز سے نوازا جائےگا۔

 

ڈاکٹرارشد سلیم بھٹی کوسائنس، فزکس اورنینو ٹیکنالوجی، ڈاکٹر ایوب صابرکوتعلیم، ڈاکٹرکامران وصفی کوادویات اورمحمد جاوید آفریدی کو عوامی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔عمران سیریز کے خالق اسرار احمد (ابن صفی مرحوم) کو ادبی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائےگا جب کہ احمد اللہ کو عوامی خدمات اور زیادہ ٹیکس ادائیگی پر ہلال امتیاز دیا جائے گا،اس کے علاوہ ڈاکٹر عبدالقدوس شہید کو ہلال شجاعت سے نوازا جائے گا۔

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے