غاصب بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنےاوروادی میں قابض فوج کےمظالم کےخلاف پاکستان بھر میں 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی سرکاری سطح پر یوم سیاہ کے طور پرمنانے آغاز، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کردیئے گئے۔

 

یوم سیاہ کے موقع پر قابض بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کے خلاف آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، ملک بھر میں سیاہ پرچم لہرائےجائیں گے، پاکستان کے نیوز چینلز نے بھی اپنے لوگوز سیاہ کردیئے۔

 

اس سے قبل پاکستان کا یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے’یوم یکجہتی کشمیر‘ کے طور پر انتہائی جوش و خروش اور ملی جذبے کے تحت منایا گیا، شاہراہوں اور بازاروں میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ کشمیر کے پرچم بھی لگائے گئے جبکہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

 

 

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے