ہانگ کانگ ایشو پر ٹرمپ کی چین کو سخت وارننگ، مسئلہ کشمیر پر مودی سے دوستانہ

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو ہانگ کانگ میں مظاہروں کے خلاف طاقت کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے طاقت کا استعمال کیا تو اس کے ساتھ امریکا کا ممکنہ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔

 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوجرسی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر چین نے طاقت کا استعمال کیا تو اس کے ساتھ امریکا کا ممکنہ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ پر اعتماد کرتے ہیں کہ وہ یہ مسئلہ طاقت کا استعمال کیے بغیر ہی حل کر لیں گے۔

 

ادھر چین نے امریکا سمیت ان ممالک کے سربراہان کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے جو ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے کے حامی ہیں۔چینی حکومت اور ملکی پالیسی کے خلاف ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے تھم نہ سکے، گذشتہ ہفتے مظاہرین کی چینی دفتر کی جانب پیش قدمی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں ہانگ کانگ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔

 

ایک جانب امریکی صدر ہانگ کانگ ایشو جو خالص چین کا اندرونی معاملہ ہے اس پر چین کو سخت الفاظ میں وارننگ دیتے ہیں تو دوسری جانب مسئلہ کشمیر جواصولی اور حقیقی اعتبار سے بیں الاقوامی اورانسانی حقوق کا معاملہ ہے اس پر بھارت سے دوستانہ بات کی جاتی ہے۔

 

 

Share This Article

تازه ترین