پاکستانی دُلہا حسن علی اور بھارتی دلہن سمعیہ کی شادی کی تقریب دبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں ہوئی جس میں رشتے داروں، قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ ساتھی کرکٹر شاداب خان بھی شریک تھے۔

 

نکاح کے موقع پر حسن علی نے کالی شیروانی اور سامعہ آرزو نے سرخ‌ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔ کرکٹ کے میدانوں میں مخالف بیٹسمینوں کو دباؤ میں لانے والے حسن علی اپنی زندگی کے اس اہم موڑ پر خود کافی پریشر میں نظر آئے، حسن علی کا کہنا تھا کہ بدھ کو دبئی میں ہی ولیمہ ہوگا جبکہ پاکستان  میں بھی ایک بڑا استقبالیہ دیا جائے گا۔

 

 

حسن علی اور ان کے اہل خانہ کی 22 اگست کو وطن واپسی کا پلان ہے، نکاح کے بعد باقاعدہ رخصتی دو سے تین ماہ بعد ہوگی، ولیمے کی تقریب پاکستان میں ہوگی۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر خوش ہوں، نکاح پاکستان میں ہوتا تو اور بھی زیادہ مزہ آتا، سامعیہ کو کرکٹ پسند نہیں ہے، ان کا پسندیدہ کرکٹر بھی میں ہی ہوں، کرکٹر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حسن علی کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ میرے دوست حسن علی کی شادی ہے، دعا ہے کہ تم اور بھابھی ہمیشہ خوش رہو۔

 

 

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے