مودی کا سیاسی انتقام، آرٹیکل 370 کی مخالفت کرنے والے سابق وزیر خزانہ گرفتار

 

نریندر مودی سرکار نےمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مخالفت کرنے والے سابق وزیرخزانہ اورکانگریس کےرہنما چدم برم کو گرفتار کرلیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیر کی گرفتاری آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کے معاملے میں دہلی ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت مسترد ہونےکےبعد عمل میں لائی گئی.

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کےرہنما چدم برم وزیرخزانہ اور وزیر داخلہ رہ چکے ہیں اور ساتھ ہی وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی پالیسیوں کے سخت ناقد بھی ہیں۔

73 سالہ چدم برم پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں بطور وزیر خزانہ آئی این ایکس گروپ میں بیرونی سرکامیہ کاری کی منظوری کے عوض رشوت وصول کی تاہم وہ الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ کانگریس کے رہنما چدم برم کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے نئی دہلی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

سی بی آئی حکام کے مطابق سابق وزیر تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے تھے اور وہ گرفتار سے بچنے کے لیے کانگریس جماعت کے ہیڈ کوارٹر میں رہائش پذیر تھے. کانگریس جماعت نے سینئر رہنما کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی سرکار  نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے بعد مخالفین کو نشانہ بنانا شروع کردیا‘‘۔

ترجمان کانگریس جماعت نے مطالبہ کیا کہ چدم برم کو فی الفور رہا کیا جائے کیونکہ وہ کیس میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔

 

 

 

Share This Article

تازه ترین