مریم نواز نے خاندان کی سیاست کوتباہ کردیا ہے، شیخ رشید  

 

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ مریم نوازنےسارےخاندان کی سیاست کوتباہ کردیاہے، شہبازشریف پھنس گیاہےنہ اپناخون بچاسکےگانہ اپنی سیاست، مریم نواز نے جو ویڈیودکھائی وہ ان کومروائےگی۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کا کیس بھرپور طریقے سے لڑا ہے، نریندر مودی نے فاشزم کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں، مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں اب صرف کشمیر ہے کشمیر ہے اور صرف کشمیر ہے۔

 

کشمیری صرف کشمیرکی طرف دیکھ رہے ہیں، آج کشمیر کے ساتھ چین بھی کھڑاہے، اچھی بات ہے کہ ٹرمپ کی رائے اچھی ہورہی ہے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں، اب صرف کشمیر ہے اور کشمیری ہیں، کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہونے والے ممالک کا شکرگزار ہوں، اپنے وطن کے لیے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

 

انھوں نے مزید کہا مودی نے بہت بڑی غلطی کی ہے، اس نے خود کو پھنسالیا ہے، مودی نے پوری دنیامیں سیکولر بھارت کو داغ لگا دیا ہے، بھارت سےتمام معاہدےختم،قوم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے ، وزیراعظم عمران خان 5سال پورےکریں گے۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کی وجہ سےکام کرنےمیں مشکلات ہورہی ہیں، یہ سب نواز شریف اور شہباز شریف کے لیے کام کرتے رہے ہیں، میں نے وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کردیاہے،وزیر ریلوے نے کہا ہم عمران خان کی قیادت میں ریلوے کو ٹھیک کررہے ہیں، لوکوموٹیو کے معاملات کوٹھیک کررہےہیں، ہم نے 32 نئی ٹرینیں چلائی ہیں،سہرا ریلوے ملازمین کے سر ہے، میرے پاس نہ ایک کوچ اورنہ فریٹ ٹرین فارغ ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ معذور افراد کی سہولت کے لیے لاہور سے کام شروع کردیا ہے، معذورافراد کے لیے اسٹیشن پرالگ جگہ اورواش روم بنارہے ہیں، ستمبر کے دوسرے ہفتے میں وزیراعظم کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر کا آغاز کریں گے،شیخ رشید نے کہا گوروناناک کی سالگرہ پر میرے خیال ہے، 17بوگیوں کی ٹرین چلائی جاسکتی ہے۔

 

 

 

Share This Article

تازه ترین