فضائی نظام زمین سے فضا میں دور تک میزائل کو مار کر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ملکی وسائل سے تیار کیے جانے فضائی دفاعی نظام ”باور 373“ کی تقریب رونمائی ہوئی۔
ایران میں 22 اگست یوم دفاعی صنعت کے طور پر منایا جاتا ہے،اس موقع صدر ڈاکٹر روحانی نے انتہائی جدید اور ایڈوانس میزائل سسٹم ’’باور 373‘‘ کی رونمائی کی، ایران کے انقلابی انجینئروں کے ہاتھوں تیار ہونے والا یہ میزائل سسٹم دس سال کی انتھک کوششوں کے بعد آپریشنل پوزیشن میں آیا ہے یہ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم ایک وقت میں دشمن کے 6 پوائنٹس پر شکار کرسکتا ہے اور اس میں 65 کلومیٹر کی اونچائی جبکہ 200 کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرحسن روحانی کا کہنا تھا کہ جب ایران کا دشمن منطق کا قائل نہیں تو ایران کا جواب بھی ویسا ہی ہو گا، جبکہ نائب ایرانی وزیر دفاع قاسم تقی زادہ کا کہنا تھا کہ دفاعی نظام سے ملکی دفاع اور بھی مضبوط ہو گا،ایرانی میڈیا نے دفاعی نظام کو روسی ایس 300 میزائل سسٹم کا مقابل قرار دیا ہے۔