ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش اورپاکستان مخالف پروپگینڈا مہم ناکام ہوگئیں ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ذیلی ایشیا پیسیفک گروپ کا آسٹریلیا میں ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا اور اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ میں پاکستان کوبلیک لسٹ کرنے یا انہانسڈایکس پیڈائٹڈ فالو اپ کا ذکرہی نہیں ہے اور کہا گیا پاکستان سیمت پانچ ممالک کی میوچل ایویلیو ایشن رپورٹ اپنائی گئی ہے، ان ممالک میں چین اورفلپائن بھی شامل ہیں،اعلامیے میں کہا گیا پاکستان کے بارے میں حتمی ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں کیا جائے، اجلاس پیرس میں تیرہ اکتوبر سے شروع ہوگا۔
ایف اے ٹی ایف کےایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت بھرپورکوششوں کےباوجود پاکستان کی درجہ بندی کم کرانےاوربلیک لسٹ کرانے میں ناکام رہا،بھارتی صحافیوں اور خبررساں اداروں نے اپنی خواہشات کو خبریں بنا کر دعویٰ کیا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے درجہ بندی میں بہتری کے لئے اقدامات بھارتی سازش میں رکاوٹ بن گئےاوربھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے میں بری طرح ناکام ہوگیا، ایشیاپیسیفک گروپ کسی کوبلیک لسٹ کرنےکامینڈیٹ نہیں رکھتا، بھارتی میڈیا کی اس حوالے سے رپورٹس بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہاگیا اے پی جی کا اجلاس 18 سے 23 ستمبر تک آسٹریلیا میں ہوا ، پاکستان کوبلیک لسٹ نہیں کیاگیا, بھارت جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے, پاکستان کی تیسری میوچل ایویلویشن رپورٹ کو اجلاس نے قبول کیا ہے،اعلامیہ کے مطابق اےپی جی کی جانب سے پاکستانی رپورٹ پراطمینان کااظہارکیاگیا، تھرڈ راؤنڈ میوچل ایویلویشن رپورٹ کے طریقہ کار پر پاکستان فالوکرے گا اور پاکستان سہ ماہی بنیادوں پررپورٹ اے پی جی کوجمع کرائےگا۔