وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ کراچی کے پانی کا مسئلہ سندھ حکومت اور کراچی مل کر حل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان سندھ کے مسائل کیلئے فکرمند ہیں۔
وزیرآبی وسائل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کیساتھ مل کرپانی کامسئلہ حل کرنےکی کوشش کررہے ہیں، پیپلز پارٹی اورہماری سیاست الگ ہےمل کرکام کریں گے،سیاست اپنی جگہ ہے،مسائل سےمتعلق کوئی تعصب نہیں کررہے۔ اس موقع پر فیصل واوڈا نے سندھ کےعوام کوخوشخبری سناتے ہوئے سندھ بیراج بنانےکااعلان کیا۔
فیصل واوڈا نے کہا جب ملک اورترقی کی بات ہوتوکوئی سیاست نہیں ہوگی نہ کرنےدیں گے ، صوبوں کے مسائل اور ملکی سلامتی کی بات ہو تو ہم سب ایک ہیں، وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ کوٹری بیراج سے45کلومیٹردوردریائےسندھ پرایک اوربیراج بنائیں گے، عمران خان کوکریڈٹ نہیں چاہیےمسائل کاحل چاہیے، صوبےکی ترقی یاملک کی ترقی میں کوئی فرق نہیں ہوناچاہئے۔
انھوں نے کہا سہیل انورسیال سےدرخواست کی ہم سیاسی تعصب نہیں کررہے، ہم کھلےدل کےساتھ آگے بڑھ رہےہیں، وزیراعظم صاحب کی پوری اجازت سےکام کیےجارہےہیں، ان کی ہدایت ہےکہ حکومت سندھ سے فاصلے کم کئے جائے اورسب کوساتھ لیکرچلیں، آج میرےلئےایک اچھادن ہے، سندھ کےپانی کیلئےآج کےدن ایک اچھافیصلہ ہواہے، یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کانہیں ہے۔