پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

 

سری لنکا پاکستان میں محدود اوورز کی سیریز کے لیے مان گیا ہے، کراچی اور لاہور میں میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا نے رواں سال پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے اکتوبر میں پاکستان آنا تھا تاہم اب دونوں ممالک کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز جب کہ دوسرے حصے میں دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلےجائیں گے۔

سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے، دوسرے کے اگلے مرحلے میں سری لنکن ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں 5، 7 اور 9 اکتوبر میں قذافی اسٹیڈیم میں تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

 

 

جیرمئن پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل واپسی کے لیے سری لنکا کرکٹ نے کافی مدد کی اور وہ دونوں بورڈ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتائج سے انتہائی خوش ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کو طے کرنے سے قبل محدود اوورز کے میچوں میں شرکت سے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کا اندازہ ہوگا، مثبت رویے پر سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا ، بورڈ اور کھلاڑیوں کے شکرگزار ہیں۔

پی سی بی اکتوبر میں ٹیسٹ میچز کی میزبانی پاکستان میں کرنے کا خواہاں تھا لیکن سری لنکن وزیر کھیل نے گزشتہ روز ہی اعلان کردیا تھا کہ محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے ٹیم بھجوا سکتے ہیں۔

 

 

 

Share This Article

تازه ترین