وفاقی وزیربرائےسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہا ہےکہ نوازشریف اوراُن کی صاحبزادی ذرائع آمدن بتادیں تورہا ہوجائیں گے،آصف زرداری کے پانچ ہزاراکاؤنٹس نکلے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف،زرداری اوربچوں سےجھگڑا پیسےواپس کرنے کا ہے، یہ لوگ پلی بارگین کی طرف چلےجائیں تومعاملہ خود بہ خود حل ہوجائےگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بچےاپنےابوؤں کو بچانےکے لیے تو تیار مگر پیسےدینےکوتیارنہیں،اصل جھگڑا اب پیسوں پرہے،دونوں نےبچوں کوپیسےدینےپرراضی کرلیاتومعاملہ حل ہوجائےگا، نوازشریف کااصل مسئلہ ہےکہ پیسےحسن،حسین لیکربیٹھےہیں، اگر وہ واپس کردیا جائے تو معاملہ حل ہوجائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کےخلاف مضبوط شواہد ہیں،بینکنگ ٹرانزیکشنز ہیں، آصف زرداری کے5ہزاراکاؤنٹس نکلےہیں، اس کی مبارکباد مسلم لیگ ن کو دیناچاہیےکیونکہ اُس وقت کے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے تحقیقات شروع کرائیں تھیں،اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں پناہ گاہوں کانظام کامیابی سےچل رہا ہے، گمشدہ بچوں کا ڈیٹا موبائل ایپ پرموجودہے، ہم ساری چیزوں کو اسٹریم لائن کررہے ہیں کیونکہ احساس پرمبنی معاشرےہی ترقی کرتےہیں