محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ماہ محرم الحرام کے مقدس و محترم مہینے کا چاند ہفتہ 31 اگست کو نظر آئے گا جس کے تحت پاکستان میں نیا اسلامی سال یکم ستمبر سے شروع ہوگا،محکمہ موسمیات نےمحرم کےچاندکی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ محرم کاچاند جمعہ 30اگست کو 3بجکر37منٹ پرپیداہوناشروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے 37 منٹ ہوگی اور  اسے 61 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم محرم 1441 ہجری 1 ستمبر 2019 کو ہوگی۔

نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائےگا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔

سندھ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے شہر میں دس روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،جس کے تحت چار یا 4 سے زائد افراد کا ایک جگہ جمع ہونا ممنوع ہوگا تاہم محرم کے جلوس اور مجالس کے اجتماعات اس سے مستشنیٰ ہوں گے جبکہ نو اور دس محرم کوکراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہوگی۔

کراچی میں محرم الحرام کے موقع پر مرکزی مجلس عزاء نشتر پارک میں یکم تا 8 محرم شام 5 بجے جبکہ 9 اور 10 محرم کو صبح 8 بجے منعقد ہوگی جس سے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے،اسی طرح 9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر، پیپلز چورنگی، لائنزایریا ڈبل روڈ، ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹر سے ہوتے ہوئے حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ میں ختم ہوں گے۔

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے