کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کےسیکریٹری جنرل ڈی راجا نےکہا ہےکہ بھارتی حکومت کی طرف سے آئین کی دفعہ370کی منسوخی نہ صرف غیر جمہوری بلکہ غیر آئینی اقدام ہے اس وقت کشمیرمیں صورتحال اس سےکہیں خراب ہےجتنی دنیاسمجھ رہی ہے ، کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور انکی اشیائے خوراک ، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ تک رسائی نہیں ہے۔
انہوں نےکہا کہ حزب اختلات کےرہنماﺅں کو پہلے مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے مقبوضہ علاقے کا دورہ کر کےصورتحال کا خود جائزہ لینے کی دعوت دی تھی ،تاہم حزب اختلاف کے11رکنی وفد جس میںڈی راجہ ، راہول گاندھی اوردیگرشامل تھےجب سری نگر کےہوائی اڈے پراترےتو انہیں ائیرپورٹ سےباہرجانےاورلوگوں سےملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔
انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ حزب اختلاف کے وفد کوسرین گر کے ہوائی اڈے سے ہی واپس جانے پر مجبورکیاگیا،یاد رہے ہفتے کے روز کانگریس رہنما راہول گاندھی، اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزاد سمیت دیگراپوزیشن رہنما کےہمراہ سری نگرپہنچےتوجہاں قابض انتظامیہ نے انھیں ایئرپورٹ سے نکلنے ہی نہیں دیا گیا اور جبراًواپس بھیج دیا تھا۔