کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ، بچی سمیت دو افراد شہید  

 

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نیکرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ میں 3 سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے نیکرن سیکٹر پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت دو شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 3 سال کی بچی نوشین اور 45 سالہ عبدالجلیل شامل ہیں جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ تین گھر بھی مکمل جل کر تباہ ہوئے ہیں،

بھارت نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت فوج کی فائرنگ و گولہ باری میں اب تک کئی شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔ 

 

Share This Article

تازه ترین

کشمیر میں لوٹس اسٹیم کی کٹائی