رات کے وقت ہدف کو 100 فیصد نشانہ بنانے والے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ  

 

پاکستان نے زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا ، غزنوی میزائل290کلومیٹرتک مختلف نوعیت کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ، غزنوی میزائل290کلومیٹرتک مختلف نوعیت کےوارہیڈلےجانےکی صلاحیت رکھتاہے اور زمین سے زمین تک ہدف کوکامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ زمین سے زمین تک 290کلومیٹر تک مار کرنے والے غزنوی میزائل کا رات کے وقت تجربہ کیا گیا، اس کامیاب تجربے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان تجربہ کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے سائنسدانوں اور انجینئروں کو کاوشوں کو سراہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کا میزائل سسٹم دنیا کے بہترین دفاعی نظام میں شمار کیا جاتا ہے رات کے وقت ہدف کو 100 فیصد نشانہ بنانے والے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے سے ایک طرف پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں بہترین اضافہ ہوا ہے تو دوسری جانب پاکستان کو بھارت پر حاصل برتری اس میزائل سے مزید مضبوط اور ناقابل تسخیر ہوگئی ہے، کیونکہ رات کے وقت ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کسی بھارتی میزائل میں نہیں ہے اور اس حوالے سے اب تک بھارتی دعوے بے بنیاد ہی ثابت ہوئے ہیں۔

خیال رہے پاکستان کی جانب سے غزنوی میزائل کا تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ، جب پاک بھارت پر تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے،رواں سال مئی میں پاکستان کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا تھا، شاہین ٹوبیلسٹک میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ، شاہین ٹو میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ، بلیسٹک میزائل روایتی اورنیوکلیئر وارہیڈ لے جاسکتا ہے،شاہین ٹو خطےمیں دفاعی صلاحیتوں کوتقویت دینےکا باعث ہے اور اسٹریٹجک ضروریات کو مؤثراندازمیں پورا کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے،اس سےقبل بھی 31 مئی کو ایک اورنصراللہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو دورانِ پرواز ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

 

Share This Article

تازه ترین

پاکستان میں کرپشن اور اس کا حل