ڈرتے نہیں، لیکن جنگ مسلط ہوئی توبھارت کی تباہی پر ختم ہوگی، شیخ رشید

 

 وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا جنگ کے خواہشمند نہیں اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارت کو تباہ کردیں گے، 27  ستمبر کو اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر تاریخی ہوگی،اپنے بیان میں ان کا کہناہے کہ مسئلہ کشمیروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حل ہوگا، کشمیریوں کی حمایت کرنے والا محبت وطن ہے، کشمیریوں سے دغاکرنے والا غدار وطن ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں، اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارت کو تباہ کردیں گے اورعمران خان اورآرمی چیف کی قیادت میں لڑیں گے،افواہیں پھیل رہی ہیں ٹرمپ عمران خان کودھوکا دے رہاہے،وزیر ریلوے نے کہا میں قوم کے جذبات دنیاکوبتاناچاہتاہوں، کشمیرکامسئلہ حل ہوناہے قوم کابچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی شاہ محمودکی قیادت میں اچھی چل رہی ہے، 27تاریخ کو اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریرتاریخی ہوگی۔

ایک روزقبل بھی وزیرریلوےشیخ رشید نےکہا تحا کہ کیاہم نےایٹمی ٹیکنالوجی کرائے پر دینے کیلئے رکھی ہے؟ یہ ہتھیارشب برات یادیوالی پر چلانے کیلئے نہیں  رکھے ، جب پاکستان کے دفاع کا وقت آئےگا تو سب کو نیست ونابود کردیں گے، جہادہمارا ایمان ہے اورہمیں جہادکی ضرورت ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25 دن سے کشمیر میں کرفیولگا ہوا ہے، کیاعالم اسلام کی زبانیں بندہوچکی ہیں، اب کشمیری کسی کی جانب نہیں دیکھےگاوہ خودہی کافی ہے، جوسمجھ رہےہیں کہ مذاکرات کی گنجائش ہےوہ بیوقوف ہیں، اب مذاکرات کی گنجائش ختم ہوچکی ہے،وزیر ریلوے نے کہا  تھا کہ 27تاریخ کووزیراعظم نےاقوام متحدہ میں خطاب کرناہے، کشمیرکی جدوجہدآزادی میں پوری قوم اپناحصہ ڈالےگی، پوری پاکستانی قوم سر فروش ہے، جانیں دینے کو تیار ہیں، قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

Share This Article

تازه ترین

کشمیر میں لوٹس اسٹیم کی کٹائی