سر: مہنگائی بڑھ گئی ہے۔۔!!
جواب: آپ دیکھ نہیں رہے ہم نے چوروں کو جیل میں ڈال دیا ہے۔
سر: پولیس لوگوں کو تفتیش کے نام پر قتل کر رہی ہے۔۔!!
جواب: آپ نے دیکھا ہم نے کیسے چوروں کو جیل میں ڈال دیا۔
سر: محکموں میں کرپشن اور رشوت کا راج ہے۔۔!!
جواب:ہم نے چورووںاور کرپٹوں کو پکڑ کر جیل میںڈال دیا ہے۔
سر: ملکی معیشت زوال پذیر ہے ڈالر کا ریٹ بڑھ گیا ہے۔۔!!
جواب: ہم نے بڑے چوروں کو جیل میںڈال دیا ہے کسی کو نہیںچھوڑیںگے۔
سر: یونیورسٹیوں کی فیسیں بڑھ گئی ہیں تعلیم مہنگی ہو گئی ہے۔۔!!
جواب: سبھی چور سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
سر: بے روزگاری میں اضافہ ہو گیا ہے۔۔!!
جواب: ہم نے وعدہ کیا تھا چوروں کو نہیں چھوڑیں گے جیل میں ڈال دیا سب کو۔
سر: انفرا سٹرکچر، سڑکیں جا بجا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے روز حادثے ہورہے ہیں۔۔!!
جواب: کوئی چور بچے گا نہیں سب کو جیل میں ڈال دیں گے۔
سر: اپنی ایک سال کی کارکردگی بتا دیں۔۔!!
جواب: اوئے بے شرم دیکھتا نہیں ایک سال میںہم نے سب چوروںکو پکڑ لیا ہے۔
سر: آپ کا مستقبل کا منصوبہ کیا ہے؟ پاکستان کو آپ چار سال بعد کہاں دیکھتے ہیں۔۔؟؟
جواب: کچھ چور ہم نے پکڑ لیے ہیں باقی انشا اللہ اگلے چار سالوں میںپکڑ لیںگے۔
پاکستان زندہ باد