کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق مشرقی بائی پاس کوئٹہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں خاتون خود کش حملہ آور سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشرقی بائی پاس کے قریب ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی گئی،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا جب کہ کارروائی میں پانچ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گردوں اور سيکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 5 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اس دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ کامیاب آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ مرنے والوں میں خاتون خودکش حملہ ٓاور بھی شامل تھی، جس نے جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولا بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دہشت گردوں کي فائرنگ سے 5 اہلکار زخمي بھي ہوئے، جنہيں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کرديا گيا۔ حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں
اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تخریب کاروں کا محرم الحرام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کا منصوبہ تھا جسے قبل از وقت ناکام بنا کر پورے گروہ کوسبوتاژ کردیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور کمپاونڈ سے ملنے والے اہم شواہد کی روشنی میں مزید کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔