امریکہ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری  

 

ہرکین ڈوریئن کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، سمندری طوفان بیس زندگیاں لے گیا، طوفان کا اگلا نشانہ امریکی ریاستیں ہیں،طوفان نےکیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے درمیان واقع جزائر بہاماس پر ہرکین ڈوریان نے تباہی مچا دی ہے

طاقتور طوفان کے باعث بیس افراد جان سے گئے، زخموں‌ کی تعداد سیکڑوں میں ہے، کئی گھر تباہ ہوگئے. انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا،بحیرہ کریبیین کے اس جزیرے کے سرکاری اہل کار کی جانب سے ایک بیان میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

تجزیہ کاروں کے مطابق اس طوفان کے باعث جزائر کو سات بلین ڈالر کا نقصان ہوا، جس سے فوری سنبھلنا آسان نہیں ہوگا،طوفان کے ساتھ آنے والے جھکڑوں کی رفتار تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، اس طوفان کے باعث 70 ہزار افراد محصور  ہوگئے، انھیں خوراک اور ادویہ کی قلت کا سامنا ہے.

اقوام متحدہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان افراد اشیائے خورونوش، صاف پانی، رہائشی خیموں اور ادویہ کی اشد ضرورت ہے۔ اب یہ طاقتور سمندری طوفان امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے.

اُدھر بہاماس میں طوفان ڈوریئن سے ہونے والی تباہی کے بارے میں اندازہ لگانا شروع کر دیا گیا ہے،ڈوریئن طوفان درجہ پانچ میں داخل ہونے کے بعد اباکو کے جزیرے سے ٹکرایا جبکہ اس نے دو دن تک گرینڈ بہاما کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔اس طوفان کی وجہ سے ان علاقوں میں ہزاروں مکان تباہ ہو گئے ہیں جبکہ کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،وزیر اعظم ہربرٹ مِنس نے کہا ہے کہ طوفان سے پوری نسل تباہ ہوئی ہے۔

اباکو میں ڈوریئن پوری طاقت کے ساتھ داخل ہوا۔ اس سے پہلے اس شدت کا طوفان سنہ 1935 میں آیا تھا جسے لیبر ڈے طوفان کا نام دیا گیا تھا۔اس طوفان میں مارش بندرگاہ کا علاقہ تباہ ہو گیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Share This Article

تازه ترین