رپورٹس کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے 73ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں میں 2 فلسطینی شہید اور 70 افراد زخمی ہو گئےہیں ۔
فلسطین کی اطلاع رسانی کے مرکزکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز 73ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں 2 فلسطینی شہید اور 70 فلسطینی زخمی ہو ئے،فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے 30 مارچ دو ہزاراٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہرجمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-
واپسی مارچ میں ایک سال کے دوران اب تک 320 فلسطینی شہید اور کم سے کم 32 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے سینکڑوں کی حالت نازک ہے۔
غاصب اسرائیل نے 2006ء سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔