بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت آزاد کشمیر پر قبضے کا خواب دیکھنے لگے۔جنرل بپن راوت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، اگر حکومت ہمیں حکم دے تو ہماری تمام پیشہ ورانہ تیاری مکمل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سوال کے جواب میں کہ ’’پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک تقریب میں جموں کشمیر کو بھارتی کشمیر کہا ہے‘‘.اس کے جواب میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے حقیقت تسلیم کی ہے اور یہ حقیقت ہے‘‘۔
ایک اور سوال کے جواب میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشہ 30 سال سے پریشان ہیں اور بھارتی فوج جو کچھ کر رہی ہے یہ ان کے مفاد میں جاتا ہے اور بہت جلد انہیں پتہ چل جائے گا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
رواں سال فروری میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرنے کا انکشاف کیا تھا بھارتی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جب بھارتی آرمی چیف سے پاکستانی آرمی چیف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں جنرل باجوہ کو پوری طرح فالو کرتا ہوں۔ وہ جو کہتے ہیں میں سنتا ہوں، میں مکمل طور پر فیڈ بیک لیتا ہوں ،میں اس بات کا بھی علم رکھتا ہوں کہ وہ کہاں کا دورہ کر رہے ہیں ۔
جبکہ ایک سال قبل خالصتان تحریک اور سکھوں کے خلاف بیان دینے پر انھیں اس وقت شرمندگی اٹھانی پڑی تھی،جب سکھوں نے ان کو دھمکی دی تھی تھی کہ وہ ایسے بیانات سے باز رہیں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، بھارتی فوجی سربراہ نریندر مودی کی طرح شوشے چھوڑنے اور مضحکہ خیز بیانات میں مشہور ہیں کشمیر پر قبضے کی بات کو بھی تنقید نگارایک دیوانے کے خواب سے تعبیر کررہے ہیں۔