کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے ایک اور مغربی سرحد پر دو واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ک مطابق شمالی وزیرستان میں ابا خیل، اسپن وام کے قریب سیکیورٹی فورسز پر شرپسندوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی اختر حسین شہید ہوگیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو شرپسند ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ شہید سپاہی اختر حسین کا تعلق ضلع بلتستان سے تھا اور ان کی عمر 23 سال تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا واقعہ پاک افغان سرحد پر پیش آیا جہاں خاردار باڑ لگانے میں مصروف فوجیوں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین سپاہی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

شہید ہونے والوں میں 28 سالہ لانس نائیک سید امین آفریدی، 31 سالہ لانس نائیک محمد شعیب اور 22 سال سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔،آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک سید امین آفریدی کا تعلق ضلع خیبر، لانس نائیک محمد شعیب سواتی کا تعلق ضلع مانسہرہ اور سپاہی کاشف علی شہید کا تعلق ضلع نوشہرہ سے تھا۔

کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر پر پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار ناصر حسین شہید کا تعلق نارووال سے تھا، ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔پاک فوج نے ایک روز قبل ہی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاجی پیر سیکٹر پر ہی بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔گزشتہ ماہ 27 اگست کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے نکرون سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2 شہری شہید ہوگئے تھے، فائرنگ سے 3 شہری زخمی اور 3 گھر بھی تباہ ہوئے تھے۔

Share This Article

تازه ترین

’اکتوبر‘ اچھی خبر نہیں لاتا
جمہوریت کا جنازہ