آئل تنصیبات کے معاملے پر امریکا اور ایران تحمل کا مظاہرہ کریں،پاکستان وچین کا مشورہ

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کو اس معاملے پر تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے،چین کی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جامع تحقیقات کے بغیر الزام عائد کرنا غیر ذمہ دارانہ ہے اور چین کشیدگی کو بڑھانے والے تمام اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔

 پاکستان نے بھی سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سعودی آئل ریفائنری پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا نے سعودی عرب میں ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے تاہم ایران نے امریکی مؤقف کو مسترد کر دیا ہے، فریقین کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ 

دوسری جانب آئل فیلڈز حملے کے حوالے سے امریکہ نے سیٹلائٹ تصاویر جار کردی ہیں

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکا نے انٹیلی جنس سے کچھ سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں جن کی بناء پر سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کے پیچھے ایران کو ملوث ٹھہرایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ حملے کی سمت اور اس کا دائرہ حوثی باغیوں کے ملوث ہونے کا شبہ دیتا ہے۔

امریکی حکام نے بتایا کہ حملوں کی سمت مغرب اور شمال مغرب کی طرف سے تھی اور ان کے اثرات 19 پوائنٹس پر پڑے جب کہ یہ علاقہ یمن میں حوثی باغیوں کے کنٹرول میں نہیں ہے،حکام کا مزید کہنا تھا کہ وہ حملوں کا مقام شمالی مشرقی وسطیٰ، ایران یا عراق کو ٹھہرا سکتے ہیں تاہم عراق کی جانب سے حملوں میں اس کی زمین استعمال ہونے کی تردید کی گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی صدر مکمل طور پر آگاہ ہیں کہ اس کا ذمہ دار ایران ہے۔

 

Share This Article

تازه ترین