بھارتی ریاست جھار کھنڈ کی حکومت نے اخبارات میں اشتہار شائع کروائے ہیں کہ حکومت کے حق میں کالم لکھنے پرپیسے ملیں گے،اشتہار میں کہا گیا ہےکہ اگر آپ صحافی ہیں اورحکومتی منصوبوں کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں تو حکومت آپ کو لکھنے کے بدلے پیسے دے گی۔

اشہتار میں ساتھ ہی طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی حکومت کی کارکردگی کے حق میں لکھا گیا مضمون جو اخبار میں شائع ہو گا اس کی کاپی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروائیں اور 15 ہزار روپے نقد وصول کریں۔یہ اشتہار بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بی جے پی حکومت کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ نے ایک اخبار میں شائع کروایا ہے۔

اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح سے انعام حاصل کرنے کیلئے صحافی درخواست جمع کروائیں،حکومت کےحق میں لکھے گئےمضامین کو کتابی شکل بھی دی جائے گی اور جس کسی صحافی کا مضمون کتاب کیلئے منتخب ہو گا اس کو مزید پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔اشتہار میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو معاوضہ دینے کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی، ٹی وی چینل کے رپورٹر بھی اپنی رپورٹ جمع کروا سکتے ہیں اور ان کو بھی فی رپورٹ 15 ہزار کا معاوضہ ملے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اخبار میں اشتہار شائع ہونے کے بعد کئی صحافیوں نے درخواستیں جمع کروانا شروع کر دی ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے