اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کی راہ نکالنے کا مطالبہ کیا ہےان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کریں، مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں، فریقین کو سنگین مسئلے پر بات چیت کرنی پڑے گی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے ہندوستان سے اس ملک کے زیر انتظام کشمیرمیں انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کےحل کے لیے پاک و ہند مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، فریقین قبول کریں تو اقوام متحدہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ ہم صرف اپنی خدمات پیش کرسکتے ہیں اور فریقین قبول کرلیں تو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے اور دوسری جانب ہم کسی چیز کی حمایت کرسکتے ہیں جس کا اظہار کیا جا چکا ہے اور کیا جاتا رہے گا،سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ میری رائے واضح ہے کہ علاقے( کشمیر) میں انسانی حقوق کامکمل احترام کیا جانا چاہیے اور یہ کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔

قبل ازیں رکن امریکی کانگریس شیلا جیکسن لی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیرکی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا ہے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔اپنے تحریری بیان میں شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پر ہیں، جموں وکشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا ہے۔

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے