کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر سے خزانہ برآمد

جعلی اکاؤنٹس کیس میں میئرکراچی کےمشیرلیاقت قائم خانی کےگھرپرقومی احتساب بیورونے چھاپہ مارا تو گھر سے 8 قیمتی چمچماتی امپورٹڈ لگژری گاڑیاں نکل آئیں،جبکہ گھر کے اندر سے سونے کے کنگن، ہار، ہیرے جواہرات، جائیدادوں کی فائلیں، بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور دو لاکرز بھی برآمد ہوئے۔

ڈی جی پارکس کا گھر خود بھی کسی پارک سے کم نہیں، بڑے لانز کے ساتھ سوئمنگ پول بھی موجود ہے،سابق ڈی جی پارکس کی عدالت میں پیشی پر صحافی نے سوال کیا کہ 15 لاکھ سالانہ کمانے والے کے پاس اتنی مہنگی گاڑیاں اور گھر کہاں سے آگیا؟ جس پر سابق ڈی جی پارکس نے جواب دیا کہ ان کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے، یہ ان کا خاندانی گھر ہے۔

سابقہ ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو ایک روز قبل باغِ ابن قاسم کیس اور جعلی ٹھیکوں کے الزام میں نیب نے گرفتار کیا تھا، لیاقت قائم خانی پیپلز پارٹی اور موجودہ میئر کراچی وسیم اختر کے پسندیدہ افسر قرار دیئے جاتے ہیں اور ماضی میں کئی مرتبہ ان کو ڈی جی پارکسس کے عہدے سے ہٹانے کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔

 

 

Share This Article

تازه ترین