برطانیہ کے تحقیقی ادارے کمپیری ٹیک کی جانب سے گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر سے اکٹھا کیے گئے ڈیٹا سے بنائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹس سے مواد ہٹانے کیلئے دنیا میں سب سے زیادہ شکایات و درخواستیں بھارت کی جانب سے مصول کی گئی ہیں، جبکہ روس کا دوسرا، ترکی کا تیسرا نمبر جبکہ فہرست مین پاکستان 8ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2009 سے 2019 تک کے ڈیٹا کاجائزہ لینے کے بعد معلوم ہواکہ چند حکومتوں نے آن لائن ڈیٹا کو کنٹرول کرنےکی بھی بہت زیادہ کوششیں کی ہیں جن میں سوشل میڈیا، بلاگس یا دونوں شامل ہیں۔

بھارت نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران آن لائن مواد ہٹانے کی 77 ہزار 620 درخواستیں بھیجیں جبکہ پاکستان نے 9 ہزار 771 ایسی درخواستیں بھیجیں۔ رپورٹ کے مطابق روس جولائی 2009 سے جولائی 2018 تک گوگل سے آن لائن مواد ہٹانے کی سب سے زیادہ درخواست کرنے والا ملک رہا جس نے 61 ہزار 471 درخواستیں بھیجیں جو دیگر تمام ممالک سے موصول درخواستوں کا 53.31 فیصد رہا۔

روس کے بعد گوگل کو ترکی سے 10 ہزار 379 درخواستیں اور امریکا سے 7 ہزار 964 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ پاکستان سے 292 درخواستیں موصول ہوئیں۔ تحقیقی ادارے کے مطابق آن لائن مواد ہٹانےکی درخواستیں بھیجنے کی سب سے اہم وجہ قومی سلامتی29.74 فیصد رہی، ہتک عزت 17.83 فیصدرہی،جولائی 2013 سےدسمبر 2018 تک فیس بک سے آن لائن مواد ہٹانے کی درخواست کرنے والے ممالک میں سب سے پہلا نمبر بھارت کا رہا جس نے 70 ہزار 815 درخواستیں بھیجیں۔فیس بک کو اس عرصے کے دوران آن لائن مواد ہٹانے کی کل 77 ہزار 620 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

فرانس نے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جگہ بنائی جس نے 42 ہزار 989 درخواستیں بھیجیں اور میکسیکو نے 24 ہزار 872 درخواستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جگہ بنائی جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 8 ہزار 881 درخواستوں کے ساتھ چھٹا نمبر رہا۔ترکی نے جنوری 2012 سے جولائی 2018 کے درمیان ٹوئٹر کو آن لائن مواد ہٹانے کی سب سے زیادہ درخواستیں بھیجیں،ان درخواستوں میں قانونی مطالبات بھی شامل تھے، ترکی کی جانب سے ٹوئٹر کو 30 ہزار 183 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ روس نے 11 ہزار 570 اور فرانس نے 3 ہزار 807 درخواستیں بھیجیں۔بھارت نے اس فہرست میں چوتھا نمبر حاصل کیا جس نے 1 ہزار 406 درخواستیں بھیجیں جبکہ پاکستان کا نمبر 11واں رہا جہاں سے 592 درخواستیں بھیجی گئیں۔

چین نے مائیکروسافٹ کو جنوری 2015 سے دسمبر 2018 تک سب سے زیادہ 3 ہزار 732 آن لائن مواد ہٹانے کی درخواستیں بھیجیں جس کے بعد فرانس اور برطانیہ اس فہرست میں نمایاں رہے،یہ درخواستیں حکومتوں کی جانب سے مائیکروسافٹ کے ضابطوں یا ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی بنیاد پر بھیجی گئیں۔واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی چند سروسز کے علاوہ رپورٹ میں شامل دیگر تمام ویب سائٹس کو چین میں پابندی کا سامنا ہے۔جولائی 2012 سے دسمبر 2018 کے درمیان وکی میڈیا کو موصول درخواستوں میں امریکا پہلے نمبر پر رہا، جبکہ اس کے بعد جرمنی اور فرانس اس فہرست میں نمایاں رہے۔ تحقیقی ادارے نے نشاندہی کی کہ وکی میڈیا کو موصول آن لائن مواد ہٹانے کی درخواستوں پر بہت کم عمل درآمد ہوتا ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے