1.2K
حالیہ بارشوں سے دریاوں میں پانی کی سطح بڑھی تو ہاییڈل پاور کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، واپڈا کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک بھر میں پانی سے15 ارب 20 کروڑ یونٹس پیدا ہوئے جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14 فیصد زائدہیں ، گشتہ سال جولائی سے ستمبر کے دوان 13 ارب 30 کروڑ یونٹس پیدا ہوئےتھے ۔۔
تفصیلات کے مطابق تربیلا ہائیڈل اسٹیشن سے 6 ارب 31 کروڑ یونٹس، تربیلا کے چوتھے توسعی منصوبے سے 2 ارب 83 یونٹس، نیلم جہلم سے 1 ارب 42 کروڑ یونٹس، غازی برتھا سے 2 ارب 28 کروڑ یونٹس، منگلا، وارسک، دیگر اسٹیشنز سے 2 ارب 30 کروڑ یونٹس حاصل ہوئے۔۔۔
واضع رہے کہ پاکستان پانی سے بجلی پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبرپر ہے، ملک میں ہائیڈرو پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 9389 میگاواٹ ہے ۔