فاٹا میں لڑکیوں کا ڈگری کالج تعمیر نہیں ہوگا ، سپریم کورٹ کا فیصلہ

 سپریم کورٹ نے فاٹا خیبر ایجنسی میں لڑکیوں کا ڈگری کالج بنانے سے متعلق درخواست پر ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

عدالت نے کہاکہ حکومت پالیسی اور وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈگری کالج بنائے گی ، ہائی کورٹ کیسے حکومت کو مجبور کر سکتی ہے کہ فاٹا خیبرایجنسی میں ڈگری کالج بنایا جائے۔عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ نے جو فیصلہ جاری کیا تھا وہ درست نہیں۔

 پشاوررجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے فاٹا خیبر ایجنسی میں لڑکیوں کا ڈگری کالج بنانے سے متعلق ملک زربت خان آفریدی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی۔

Share This Article

تازه ترین