شہرقائد کے امن پسند باسی کشمیریوں کے حق کے لیے سب سے توانا آواز ہیں ، مشال ملک کی پہلی بار کراچی آمد

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیر کاز کے لیے سرگرم مشال ملک بزنس کمیونٹی کی دعوت پرکراچی پہنچی ہیں ،ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشال ملک جذباتی ہوگئیں ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں آنے کےلئے اور مزار قائد پر حاضری کےلئے بے تاب تھی ۔قائد اعظم نے پاکستان کی  آزادی کے لیے تحریک چلائی تھی ،اس وقت ہمیں بھی ایک ایسی کی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا کشمیری رہنما نے کہا  کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سب سے بڑے مظاہرے اور کشمیر کے حق میں توانا آواز کراچی سے اٹھتی ہے۔ کراچی کے باسی امن پسند ہیں، اور امن کےلئے ہمشیہ آواز بلند کرتے ہیں۔ کراچی کے تمام عوام کو سلام ہے جو کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے نکلتے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئےپاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے بتایا کہ مشال ملک پہلی بار بزنس کمیونٹی کی دعوت پر کراچی آئی ہیں اور کشمیر کاز کےلئے کراچی میں رکھے گئے مختلف پروگرامز میں شرکت کریں گی۔

Share This Article

تازه ترین