کوٹ لکھپت جیل کا موبائل فون اور شیخ رشید کے دعوے ۔۔۔!!

 

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو لوٹا اور نوچ کر کھایا جب کہ عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا،کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے  کہ   دعویٰ کیا  کہ  لاہور میں جیل سے ایک صاحبزادی سے پکڑے گئے موبائل سے زبردست معلومات حاصل ہوئی ہیں، مجھے اطلاعات تھیں کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج نہ کرنے پر راضی تھے، 24 گھنٹوں میں کیا ہوا سمجھ نہیں آ رہا، وفاقی وزیر نے کہا کہ آج بلاول اور زرداری کی سیاست مختلف اور نواز شریف و شہباز شریف کی سیاست مختلف ہے، ن لیگ کے دو ٹکڑے ہو چکے ہیں، شہباز شریف چاہیں تو گھر بیٹھیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان کی قیادت میں حالات اور معیشت بہتر ہو گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف 5 لوگوں کو این آر او دینے کا معاملہ ہے، جس دن این آر او ملا یہ سب تحریکیں ختم ہو جائیں گی، اگر عمران خان پانچ آدمیوں کو چھوڑ دیں تو دھرنوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل پکڑا گیا ہے، خاتون سے پکڑے سے گئے موبائل سے زبردست انفارمیشن حاصل ہوئی ہے، جو لوگ رابطے میں تھے سارے لوگوں سے متعلق موبائل فون میں ریکارڈ موجود ہے۔

شیخ رشید نے اپنے دعوے میں کسی کا نام نہیں لیا لیکن اس وقت مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، اور چند دن قبل متضاد  وغیر تصدیق شدہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ پکڑے جانے والے موبائل فون سے بھارت، سعودی عرب، لندن  اور قطر متعدد کالز ملائی گئیں لیکن اس خبر کی  کسی جانب سے تنقید یا تائید نہیں کی گئی تاہم اب شیخ رشید کے دعوے سے لگتا ہے کہ معاملہ سچ ہے اور یقیناً حساس نوعیت کا تھا جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شیخ رشید نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے قومی اسمبلی میں سندھ کے انتظامی صوبوں کے حوالے سے جمع کرائے گئے بل کے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے میں قومی سیاست کرتا ہوں، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ نریندر مودی کے گلے پڑے گا وقت لگے گا لیکن اب مقبوضہ کشمیر کے آزاد ہونے کے دن  بہت قریب ہیں ۔

Share This Article

تازه ترین

پاکستان میں کرپشن اور اس کا حل