بدزبانی  اور بدکلامیوں سے بچنے  کیلئے معروف سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس کا نام ’Shadow Banning‘ فیچر ہے، اس فیچر میں صارفین نازیباں باتیں اور کمنٹ کرنے والوں پر پابندی لگا سکیں گے۔سوشل میڈیا پر نازیبا گفتگو کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے انسٹاگرام کا یہ نیا فیچر عالمی سطح پر تمام تر صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین نہ صرف نازیبا اور بد کلامی کرنے والے شخص پر پابندی لگا سکیں گے بلکہ اس فیچر سے اُس شخص کو یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ آپ نے اس پر پابندی لگائی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو ڈیزائن کرنے کا مقصد یہ ہے کہ صارفین نازیبا باتیں اور کمنٹ کرنے والے کو ’Report‘ یا ’Block‘ کرنے کے بجائے ان پر پابندی لگا سکیں گے۔اس فیچر سے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو ایسے لوگوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ ان پر نظر بھی رکھ سکیں گے کیونکہ ’Shadow Banning‘ فیچر میں آپ پابندی لگائے جانے والے شخص کی پروفائل کو بھی دیکھ سکیں گے۔اگر آپ کسی بھی ایسے شخص کے کمنٹ سے پریشان ہیں جو کہ نازیبا الفاظ کا استعمال کررہا ہے تو آپ اس پر پابندی لگانے کے لیے کمنٹ کو سوائپ کریں گے اور وہاں ’Restrict‘ یعنی پابندی کا ایک آپشن آئے گا جس پر کلک کرکے آپ پابندی لگا سکتے ہیں۔

 ایسا کرنے کے بعد آپ کو اس شخص کی جانب سے کوئی نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوگا اور جس شخص پر آپ پابندی لگائیں گے اس کا کمنٹ آپ کے کسی بھی ’Follower‘ کو نظر نہیں آئے گا ج بکہ اگر وہ شخص آپ کی تصویر پر کوئی کمنٹ کرے گا بھی تو آپ کے پاس اس کمنٹ کو ’Approve‘ یا ’Delete‘ کرنے کا آپشن ہوگا۔علاوہ ازیں اس فیچر میں پابندی لگانے والا شخص اگر صارف کو ’Direct Message‘ کرے گا تو وہ خود بخود ’Request Message‘ کے سیکشن میں چلا جائے گا اور اسے یہ بھی معلوم بھی نہیں ہوگا کہ آپ نے اس کا میسج کب پڑھا۔

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے