‘‘ جب سویرا نے آپریشن کے بعد آنکھیں کھولیں تو سب سے پہلے مجھے دیکھا’’

یہ کہنا ہے اس ماں کا ہے جس کی بیٹی نے سولہ سال بعد اپنے اردگرد کی روشن دنیا کو بینا آنکھوں کے ساتھ دیکھا ۔سرگودھا کی سویرا نہیں جانتی تھی کہ آنکھوں کی روشنی کیا ہوتی ہے لیکن ایک مقامی این جی او کے تعاون سے ہونے والے آنکھوں کے کامیاب آپریشن کے بعد سویرا کی بینائی لوٹ آئی ہے ۔

ڈاکٹرکے مطابق  سویرا پیدائش سے ہی نابینا تھی جس کی آنکھوں کا مفت آپریشن کیا گیا اور اب وہ ہر چیز دیکھ سکتی ہے۔

خوشی کے اس موقع پر سویرا کا کہنا تھا کہ اسے بچپن سے ہی نظر نہیں آتا تھا جس کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا تھا ، لیکن اب میں زندگی کا ہر رنگ اپنی آنکھوں کے ساتھ دیکھ سکتی ہوں ۔

بیٹی کی بینائی لوٹ آنے پر والدین خوشی سے نہال ہیں ۔ والدہ نے بتایا کہ جب سویرا نے آپریشن کے بعد آنکھیں کھولیں تو سب سے پہلے مجھے دیکھا۔وہ اپنی بیٹی کی زندگی سنور جانے پر بہت خوش ہیں اور ڈاکٹر کی شکر گزار ہیں جنھوں نے سویرا کو نئی زندگی دی ۔

ذرائع کے مطابق این جی او کی جانب سے سویرا سمیت 5 نابینا افراد کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن کرکے ان کی زندگی کی سب سے بڑی محرومی کو ختم کیا گیا ہے ۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے