تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 64رنز سے اپ سیٹ شکست دیدی ۔
قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی20 میچ میں سری لنکا کے 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا، پانچویں میں گرین شرٹس کے 3 مستند کھلاڑی صرف 22 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے،
طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر شائقین کو مایوس کر گئے، احمد شہزاد 4 اور عمر اکمل صفر پر چلتے بنے جب کہ بابر اعظم 13 رنز پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔افتخار احمد اور سرفراز احمد نے تیسری وکٹ کیلئے46رنزجوڑے جسکے بعدافتخار رن آﺅٹ ہوگئے،
کپتان سرفراز احمد25رنز کی سلو اننگز کھیل کر بولڈ ہوگئے،عماد وسیم بھی صرف 7رنز بنا کر راجیتھا کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،آصف علی بھی صرف6رنز بنا سکے،فہیم اشرف کی اننگز8رنز پر تمام ہوئی،شاداب خان6رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے،
اس سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر وکٹ کو بیٹنگ کےلئے سازگار قرار دیتے ہوئے سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
مہمان ٹیم کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز کا آغاز فراہم کیا، گناتھلاکا نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے، انکی باری میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،وہ شاداب خان کا شکار بنے،اوشکا فرنینیڈو33رنز کی باری کھیلنے کے بعد رن آﺅٹ ہوئے،
راجا پکسے22گیندوں پر32رنز بنا کر حسنین کے یارکر پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے،شناکا17رنز سکور کرکے حسنین کا دوسرا شکار بنے،جے سوریا اگلی ہی گیند پر پوویلین لوٹ گئے جس کے ساتھ ہی حسنین نے اپنی ہیٹرک مکمل کی ،مہمان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر165رنز بنا کر پاکستان کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف دیا
رین شرٹس کی جانب سے محمد حسنین سب سے کامیاب بولر قرار پائے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔