تارکین وطن شہریوں کے بچوں کو اطالوی شہریت دیئے جانے کی بازگشت

اٹلی کے ایوانوں میں تارکین وطن شہریوں کے بچوں کو اطالوی شہریت دیئے جانے کی بازگشت ایک دفعہ پھر سنائی دے رہی ہے

Mahmood Asghar Chaudhry

اس کے علاوہ اطالوی شہریت کی درخواست پر انتظار کی مدت بھی اب چار سال سے دوبارہ دو سال کرنے پر بھی حکومت کی جانب سے غور ہوگا.

اٹلی میں ڈیموکریٹک پارٹی اور فائیو اسٹار پارٹیوں کے اتحاد سے بننے والی حکومت اگلے ماہ ایسے قانون پر مشاورت شروع کرنیوالے ہیں.

جس کے تحت اٹلی میں پیدا ہونے والے یا بارہ سال کی عمر تک اٹلی میں داخل ہونے والے ان بچوں کو اطالوی شہریت دی جا سکے گی جو اٹلی میں پانچ سال کسی ادارے میں تعلیم حاصل کر چکے ہوں گے.

پارلیمنٹ میں بنائے گئے کمشن کے صدر جوزیپے بریشیا نے اس قانونی مسودے پر مورخہ تین اکتوبر سے بحث شروع کروادے ہے اس قانون کا مسودہ سابقہ حکومت میں اپوزیشن راہنما و سابق اسپیکر لاؤرا بولدرینی نے تیار کیا تھا.

یاد رہے کہ یہ قانون ڈیموکریٹک پارٹی کی 2007ء والی حکومت میں بھی کئی سال زیر بحث رہا اور اسی سے ملتا جلتا قانون اطالوی نیشنل اسمبلی میں پاس بھی ہو چکا تھا لیکن سینٹ میں پاس ہونے سے پہلے ہی حکومت گر گئی تھی اسی قانونی مسودے میں یہ تجویز بھی قابل غور ہے کہ جو لوگ اطالوی شہریت کی درخواست دیتے ہیں انہیں دو سال کے اندر اندر ان کی درخواست کو جواب مل جانا چاہئے.

یاد رہے کہ تارکین وطن مخالف سابقہ حکومت اس مدت کو چار سال کر چکی تھی اب پی ڈی اور فائیو اسٹار موومنٹ کی جانب سے اطالوی شہریت کے قانون کو دوبارہ زیر بحث لانا اٹلی میں رہنے و الے غیر ملکیوں کے لئے امید افزا خبر ثابت ہوگی

محمود اصغر چودھری

Share This Article

تازه ترین