ایک کینیڈین موٹیویشنل رابن شرما نے اپنی کتاب میں زندگی گزارنے کےایسے 35 رہنما اصول درج کیے ہیں جنھیں اپنانے سے زندگی کا دھارا بدلاجاسکتا ہے اور مایوسی میں گھری زندگی کو کامیابی اور خوشحالی کی ایک نئی راہ پر ڈالا جا سکتا ہے ، رابن شرما کا ماننا ہے کہ ان کے یہ اصول لاکھوں لوگوں کی زندگی بدل چکے ہیں اورآئندہ بھی بدلتے رہیں گے۔ رابن شرما نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ایک وکیل کی حیثیت سے کیا لیکن بعد میں موٹیویشنل سپیکر کے طور دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ رابن شرما کے 35 رہنما اصول یہاں نقل کیے جارہے ہیں اس یقین کے ساتھ کہ یہ اپنے پڑھنے والوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے اسباب پیدا کریں گے ؟
زندگی کے معیار کا انحصار آپ کی سوچ کے معیار پر ہے۔
دوسروں اور اپنی ذات سے کئے ہوئے وعدے پورے کیجئے۔
وہ کام جو آپ کو خوفزدہ کرتا ہے، وہی سب سے پہلے کرنے والا کام ہے۔
بہتری کے لئے روازنہ کی بنیاد پر کی گئی چھوٹی چھوٹی کوششیں ہی بہترین نتائج کی ضامن ہیں۔
غیر ضروری کاموں میں مصروف رہ کر وقت ضائع مت کریں، آج ہی اپنی زندگی سے غیر ضروری مصروفیات نکال دیں اور ان چند چیزوں پر فوکس کریں جو حقیقت میں اہم ہیں۔ زیادہ مصروف دکھائی دینے کے بجائے سمارٹ ورک کیجیے۔
رات کو سونے کا وقت وہ رکھیں کہ آپ صبح پانچ بجے جاگ جائیں، ’’کیونکہ مسافر شب سے اُٹھتے ہیں جو جانا دور ہوتا ہے‘‘۔
مشکل حالات سے گھبرانا نہیں، ان سے لڑنا سیکھیں۔
خود میں نرمی اور عاجزی پیدا کیجئے۔
یہ بات ذہن میں رکھیں کہ تمام عظیم آئیڈیاز کو شروع میں طنز اور مذاق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تنقید کرنے والے لوگ خوابوں کے وہ حامی ہیں جو ہمیشہ ڈرے رہتے ہیں، لہذا تنقید سے گھبرائیں مت۔
اپنے جنون کے ساتھ مخلص رہیں۔
کسی دانا کا کہنا ہے ’’ منصوبہ بندی آپ کو انتخاب کی شش و پنج سے بچاتی ہے، اس لئے ہر ویک اینڈ پر ایک گھنٹہ نکال کر آنے والے ہفتے کا پروگرام لکھ کر طے کر لیں۔
خود کو اس قابل بنائیں کہ آپ کو پسند کیا جائے، محض خواہش کرنے سے آپ کو پسند نہیں کیا جائے گا۔
آگے بڑھو، نہیں تو کُچلے جاؤ گے۔
اپنی ذات پر سرمایہ کاری کرو کیونکہ کامیاب لوگ خرچ پر نہیں بلکہ اس سے حاصل ہونے والی قدر پر نظر رکھتے ہیں۔
اپنے ساتھیوں، کسٹمرز اور اہل خانہ پر توجہ دیجئے، یہ ان کے لئے آپ کی جانب سے عظیم اور بہترین تحفہ ہے۔
ہر صبح خود سے سوال کیجئے کہ آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی بہترین خدمت کیسے کر سکتے ہیں۔
ہر رات خو د سے پوچھیئے کہ آج کے دن آپ کی زندگی میں کون سی پانچ اچھی چیزیں رونما ہوئیں۔
صبح کا انتہائی قیمتی وقت معمولی کاموں میں مت گزاریں۔
آپ نے جس بھی کام کو ہاتھ ڈالا اسے پہلے کی نسبت بہتر حالت میں چھوڑیں .آپ کا فرض صرف کام کرنا نہیں بلکہ دوسروں کے لئے مثال قائم کرنا ہے۔
کام محض کام ہی نہیں بلکہ آپ کی صلاحیتوں کے اظہار اور دوسروں کے لئے رول ماڈل بننے کا ذریعہ ہے۔
آپ کی آگے بڑھنے کی حد خطرات کا سامنا کرنے اور ان سے نمٹنے سے کم ہرگز نہیں ہونی چاہئے۔
صبح پانچ بجے جاگ کر خود کو جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر سارا دن عمدہ اور غیر معمولی کارکردگی کے لئے تیار کیجئے۔ کیونکہ سُپر اسٹار پیدائشی نہیں ہوتے بلکہ تیاری سے بنتے ہیں۔
اپنے اہلِ خانہ سے ہمیشہ محبت سے پیش آئیں۔
چہرے سے مسکراہٹ غائب مت ہونے دیں۔
زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں ۔
روزانہ کے اہم واقعات کو تحریر کریں کیونکہ آپ کی زندگی اس قابل ہے کہ لوگ اس سے سیکھیں۔
ہمیشہ اُجرت سے زیادہ کام کریں۔
ہر روز گھرسے نکلتے وقت اپنی انا کو دہلیز پر چھوڑ جائیں۔
ہر روز پانچ چھوٹے ہدف مقرر کر کے انہیں حاصل کریں۔ اس طرح آپ سال میں تقریباً دو ہزار چھوٹی چھوٹی کامیابیاں حاصل کر لیں گے۔
پلیز‘‘ اور ’’تھینک یو‘‘ کے الفاظ اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔
یاد رکھیں خوشی وہی کام دیتا ہے جس کا کوئی مقصد ہو۔
صحت کا خیال رکھیں کیونکہ امیر ترین آدمی ہونے کا قبرستان میں کوئی فائدہ نہیں۔
زندگی مختصر ہے، اس لئے خطرات سے خالی اور معمولی زندگی ہی سب سے بڑا خطرہ ہے۔