برطانیہ کے اندر اختلافات کے دوران برطانیہ سے آزادی کے لئے اسکاٹ لینڈ میں مظاہرے

بریگزٹ کے مسئلے میں برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان جاری کشمکش اور برطانیہ کے اندر اختلافات کے دوران ، اسکاٹ لینڈ کے عوام نے برطانیہ سے علیحدگی کا مطالبہ کردیا ہے۔

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسے عالم میں کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے مسئلے میں کشمکش اور اختلافات جاری ہیں، سنیچر کی شام ہزاروں اسکاٹش باشندوں نے اسکاٹلینڈ کے مرکز اڈینبرا کی سڑکوں پر مظاہرے کرکے برطانیہ سے علیحدگی کا مطالبہ کیا ۔

اسکاٹ لینڈ میں انجام پانے والے اس مظاہرے کا انعقاد ” ایک ہی پرچم تلے ” سے موسوم ایک گروہ نے کرایا تھا-

برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی علیحدگی کا مطالبہ بھی یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے مسئلے میں اختلاف کے ساتھ ہی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے-

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر اور بعض دیگر رہنما ، اسکاٹ لینڈ کی علیحدگی کے لئے ایک بار پھر ریفرنڈم کرائے جانے کے خواہاں ہیں لیکن لندن اس مطالبے کی مخالفت کر رہا ہے-

Share This Article

تازه ترین